مینجمنٹ ٹیم | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

مسٹر اسلم صدرالدین
(فنانس ڈائریکٹر)

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کےفیلو ممبر ہیں اور انہوں نے قانون میں بھی گریجویشن کی ہے۔

انہوں نے 1993 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔


مسٹر فہد کے چنائے
(ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

انہوں نے انسیڈ فاؤنٹین بلو فرانس سے ایم بی اے کیا اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ سے اکنامکس اور سیاست میں بی اے کیا۔

یہ 2008 سے پی سی ایل میں ہیں۔

 اس وقت یہ کمپنی میں سیلز، مارکیٹنگ، مٹیریلز منیجمنٹ اور برآمد ڈویژن  میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پی سی ایل سے پہلے انہوں نے نیو یارک اور ٹورنٹو کے دفاتر میں ٹی ڈی سیکیورٹیز میں کئی سال کام کیا۔ انہوں نے کارپوریٹ فنانس، لون سنڈیکیشن اور کریڈٹ ریسرچ سمیت کئی محکموں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ اس وقت وہ فوکس ہیومنٹیرین اسسٹنس پاکستان میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2008 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔


مسٹر حسن عرفان
(جی ایم آپریشنز)

فلپس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ہالینڈمیں ایڈوانس الیکٹرانکس میں پی جی ڈی مکمل کیا۔

انہوں نے 2013 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔

مسٹر عرفان نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور سے الیکٹریکل انجینئر کی ڈگری حاصل کی اور فلپس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ہالینڈ سے الیکٹرانکس میں سپیشلائزیشن کیا۔ ان کا کام کا تجربہ  چار عشروں پر پھیلا ہوا ہے۔ جو کثیرالقوی ، حکومتی ، نیم سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کی تنظیموں میں مختلف صلاحیتوں کے تحت تیاری کے عمل کے انتظام پر مشتمل ہے۔ انہوں نے فلپس الیکٹریکل انڈسٹری سے آغاز کیا اور اس موقع پر انہیں کاروباری پہلوؤں اور عمومی انتظام کی وسیع اقسام میں بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع حاصل ہوا۔ اور ہمہ جہتی تربیت حاصل کی۔ مسٹر حسن عرفان   نے کامیابیوں سے کام کیااور بعد میں 25 سال تک فلپس الیکٹریکل انڈسٹری میں کنزیومر  الیکٹرونکس اور لیمپ اور شیشے کے کام کی نگرانی کی۔ پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں شمولیت سے پہلے انہوں نے 10 سال تک ایک حکومتی ادارے میں ایک اعلیٰ عہدے  پر خدمات انجام دیں۔

ان کی مہارتیں صنعتی  آپریشنز ،  دباؤ / چھ سگماتیاری کے طریقہ کار، تبدیلی کے انتظام اور لوگوں کی ترقی پر مرکوز ہیں


مسٹر ضرار ناصر خان
(جی ایم ۔ ایچ آر اینڈ ایڈمن)

انہوں نے قانون میں گریجویشن کی اور یہ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں۔

انہوں نے 2015 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔

مسٹر ضرار خان نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون میں گریجویشن کیا۔ اور لاہور ہائی کورٹ میں ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا او ربعد میں بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں کام کیا۔ 2015 میں پاکستان کیبلز میں شامل ہونے سے قبل مسٹر خان نے  کے الیکٹرک  میں ملازمین کے تعلقات  اور صنعتعی تعلقات کےشعبہ کے  سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ہیومن ریسورس میں 14 سال سے زائد کام کے تجربے کے بعد ان کی مہارت بھرتی اور انتخاب ایچ آر آپریشنز، ملازمین کے تعلقات اور صنعتی تعلقات پر محیط تھی


مس نظیفہ عظمت خان
(کمپنی سیکرٹری)

انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کیا اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے دو ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔

انہوں نے 2015 میں پی سی ایل میں شمولیت حاصل کی۔

 وہ  پہلے کےالیکٹرک اور ڈیسکون انجینئرنگ میں کام کر چکی ہیں۔


مسٹرعاصم ایم خان
( ہیڈ بزنس یونٹ الیومکس)

یہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے اکتوبر 2012 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔

مسٹر عاصم ایم خان  ایلومینیم پروفائل بزنس کے لئے بزنس یونٹ کے ہیڈ ہیں۔ اور انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی سے سول انجینئرنگ  میں گریجویشن کی۔  انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔ انہیں پاکستان کے اندر اور باہر سول انجینئرنگ کے میدان میں مختلف نوعیت کے کاموں کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے  ڈاڈیکس ایٹرنٹ لمیٹڈ میں مارکیٹنگ میں اور متحدہ عرب امارات میں قائم مابانی سٹیل ایل ایل سی  کمپنی میں کنٹری منیجر اور مارکیٹنگ منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں


مسٹر عبدالواسع قریشی
(ہیڈ او ایچ ایس اینڈ ای )

ان کے پاس کیمیکل ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری ہے۔ اور انہوں نے ماحولیاتی سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے مارچ 2010 میں پی سی ایل میں شمولیت اختیار کی۔

مسٹر عبدالواسع قریشی او ایچ ایس اینڈ ای کے سربراہ ہیں اور انہوں نے کیمیکل ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور ماحولیاتی  سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک تصدیق شدہ آئی ایم ایس۔لیڈ آڈیٹر ہیں۔

وہ او ایچ ایس اینڈ  ای کے میدان میں اور آپریشنز میں 6 سال سے زائد عرصے کا مختلف نوعیت کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اور انہوں نے فارماسیوٹیکل، ایف ایم سی جی اور آئل اینڈ گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں مختلف کام سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ ہنگامی ردعمل ، احتیاطی منصوبہ بندی  اور مشق،  ٹی پی ایم،  5 ایس، ایس ٹی او پی، ایل او پی اے، ایس پی سی، بی بی ایس، ایچ اے زیڈ او پی اور پلانٹ کے آپریشنز کے لئے ضائع شدہ مواد کے انتظامی مطالعہ کے نفاذ میں بڑی سرگرمی سے مصروف ہیں۔

ان کی پیشہ ورانہ تربیت  اور مہارتیں استاد کی تربیت ، قیادت کی سبقت، کاروباری  تسلسل کی منصوبہ بندی (بی سی پی)،  این ای بی او ایس ایچ (آئل اور گیس)، ایس ٹی او پی / بی بی ایس،  آئی او ایس ایچ، ای او ایس ایچ، ایچ اے زیڈ او پی، ایچ اے  سی سی پی، ٹی پی ایم، تعمیراتی حفاظت، آگ کی روک تھام  اور کنٹرول، ہنگامی ردعمل اور ہنگامی منصوبہ بندی ، پیشہ ورانہ صحت اور حفظانِ صحت، ارگانومکس، ابتدائی طبی امداد / سی پی آر، ای این وی آئی ڈی، ایل او پی اے، (ٹھوس اور مائع) ضائع شدہ مواد کے انتظام کی تکنیکیں، آئی ای ای اور ای آئی اے کے مطالعات شامل ہیں۔





CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2016 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

National Tax Number: 0711509-1