صحت، سیفٹی اور ماحول | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

کیبلز اور ٹیبلیاں

آن لائن خریداری

شہری جنگل


ہم اپنے لوگوں اور معاشرے کی صحت اور حفاظت کی قدر کرتے ہیں۔اور انہیں متعد خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی کے اقدامات کے فروغ کیلئے پرعزم رہتے ہیں۔ تاکہ کام سے متعلقہ خدشات کو کم کر سکیں۔ ہمارے پاس جامع صحت سلامتی ماحولیاتی انتظامی نظام اور ایچ ایس ای پالیسیہے۔ جس کی بنیاد ایک مضبوط تربیتی پروگرام ، سیلف آڈٹ، اندرونی آڈٹ اور مسلسل انتظامی جائزے کا نظام ہے۔
ہمارا کاروباری طریقہ ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ لہٰذا کاروبار کے تمام تجارتی پہلووّں اور ماحولیاتی اثرات کا خیال رکھتے ہو ئے ہم نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ہم صرف وہ مصنوعات تیار کرتے ہیں جو سرسبز ماحول کو یقینی بناتی ہوں ۔

 

 توانائی کی بچت 


کیبلز کی تیاری میں 99.99 فیصد خالص تانبا استعمال کیا جاتا ہے جو لائن لوسز کو کم کرتا ہےاور اس طرح توانائی کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے


جنگلات کی کٹائی میں کمی


ایلومینیم مصنوعات کی مکمل رینج ایلومیکس کے نام سے سے تیار کی جاتی ہے جو کہ لکڑی کی کھڑکیوں اور دروازوں  کا نعم البدل ہےاور اس طرح جنگلات کی کٹائی کی کمی میں مدد ملتی ہے۔


دوبارہ استعمال اور ری سائیکل کرنا


پاکستان کیبلز اپنے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ لکڑی کے کیبلز ڈرم واپس لائیں تاکہ انہیں دوبارہ استعمال کیا جاسکے اور اسطرح سے چیزوں کے ضیاع اور جنگلات کی کٹائی کی کمی میں مدد ملتی ہے۔






کمپنی کا اپنا پاور پلانٹ ہے جس کے ساتھ  فاضل تواناِئی کی ریکوری  اور بخارات جذب کرنے والے چلرز بھی ہیں۔ یہ گیس اور بجلی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا ایک طریقہ ہے جس سے توانائی کی بچت  ہوتی ہے۔

پاکستان کیبلز اپنے ملازمین اور دوسرے ساتھیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ کمپنی کی تمام سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران ماحول پر اس کا اثر ہمیشہ ذہن میں رکھا جاتا ہے۔ اچھی طرح سے بیان کی گئی ایچ ایس ای پالیسی،  قانونی  ضروریات اور بہترین صنعت کے طر یقوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر فیصلے  کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کارکنوں کے ساتھ ،ساتھ ارد گرد کے معاشرے کے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پلانٹ کے کاموں کو سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے کئی اقدامات  اُٹھائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

۔ فضا میں گیس کے اخراج کے عمل کی روک تھام۔

۔ ضائع شدہ حرارت کا دوبارہ استعمال اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کیلئے مسلسل کوشش۔

۔  باغبانی  اور گھروں کی بہتر صفاِئی کے  نظام کے ذریعے فیکٹری میں اور ارد گرد کے صاف ماحول کو برقرار رکھنا۔

۔  ماحولیاتی تحفظ میں بہترین طریقوں کی پیروی کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی تمام ممکنہ خطرناک مواد کی نگرانی کرتی ہے۔ مثال کے طور پراستعمال شدہ معیار کے مطابق بے اثر کیا جاتا ہے۔




18001 : 2007 (OHSAS)انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کیبلز او ایچ ایس اےایس (کاروباری صحت اور تحفظ کا انتظامی نظام) اور آئی ایس اوِ 2015: 14001 (ماحولیاتی انتظامی نظام) کیلئے سرٹیفائیڈ ہو۔ پاکستان کیبلز پاکستان میں پہلی کیبل تیار کرنے والی کمپنی ہے جس نے یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی معاہدے کے ایک رکن کے طور پر جو انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ما حولیاتی تحفظ اور انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے عالمی معاہدے کے دس اُصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

پیشرفت 2022-2021 پر اقوام متحدہ کے عالمی معاہدہ مواصلات

 





 

  • 11 ویں او آر ایچ اور ای تعمیل ایوارڈ 2016، ملازمین کے فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے منظم کیا اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی طرف سے حمایت کی.
  • قومی فورم برائے ماحولیاتی اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کی طرف سے منعقد ہونے والے 12 ویں سالانہ ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ 2015 اور اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی)
  • کارپوریشن ماحولیاتی ایوارڈ 2014، جس کے تحت ملازمین کے فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے منظم کیا
  • گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان اتلیلنس مقابلہ 14-2013
  • قومی فورم برائے ماحولیاتی اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے ذریعہ منظم کردہ اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی طرف سے منظم 10 ویں سالانہ ماحولیاتی اعزاز ایوارڈ 2013.
  • نیشنل فورم برائے ماحولیاتی اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کی طرف سے منظم اور اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی جانب سے منظم 8 ویں سالانہ ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ 2011.
  • نیشنل فورم آف ماحولیات اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے ذریعہ منظم کردہ اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی طرف سے منظم 7 ویں سالانہ ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ 2010.

 






CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2021 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

Sitemap Last Updated on May 21,2021

National Tax Number: 0711509-1