ہمارے بارے میں | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

کیبلز اور ٹیبلیاں

آن لائن خریداری

شہری جنگل



آج پاکستان کیبلز صنعت میں پہلی کمپنی ہے جو اپنے شاندار ورثے، مہارت اور عزم کی بدولت پاکستان میں اور بیرون ملک اپنے معزز صارفین کو مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان کیبلز ملک کی پہلی کیبل بنانے والی کمپنی ہے۔ یہ 1953 میں قائم ہوئی اور اس نے برطانوی انسولیٹڈ کلینڈرز کیبل (بی آئی سی سی) کے اشتراک سے کام شروع کیا۔ اس وقت بی آئی سی سی کا شمار دنیا کی سب سے معروف کیبل بنانے والی کمپنیوں میں تھا۔ بعد کی چھ دہائیوں میں پاکستان کیبلز نے ملک میں ایک با اعتماد اور اہم کیبل بنانے والی کمپنی کی حیثیت سے شہرت حاصل کی ہے کیونکہ یہ ایسی کمپنی ہے جو معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی ۔ پاکستان کیبلز 1955 سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرست پر ہے۔

کمپنی کی رجسٹریشن کی تاریخ: 1953 اپریل 22

:کمپنی کو جاری کردہ لائسنسوں کی تاریخ اور نمبر
آئی این سی نمبر: 0000591
این ٹی این نمبر: 1-0711509
ایس ٹی آر این نمبر: 82-001-7605-02-02

پاکستان کیبلز آئی ایس او 2015 : 9001، آئی ایس او 2015 : 14001 اور او ایچ ایس اے ایس 2007 : 18001 سرٹیفائیڈ کمپنی ہے۔ اوراسے دنیا کی معروف کیما لیبارٹری ہالینڈ کا کیبل ٹیسٹ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل ہے۔

 پاکستان کیبلز کا 2010 سے 2017 کے دوران جنرل کیبلز سے الحاق رہاہے جس کا شمار دنیا کی بڑی کیبل کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ جنرل کیبلز 26 ممالک میں 57 پلانٹس کے ساتھ عالمی سطح پر موجود ہے۔ جنرل کیبلز کے ساتھ الحاق سے پاکستان کیبلز نے پہلا قدم اُٹھاتے ہوئےکسٹمر کی تکنیکی مدد، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید معلومات کے تبادلے، خام مال کی خریداری کے جدید طریقوں اور برآمدات کے میں جدید طریقے اپنائے۔






CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2021 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

Sitemap Last Updated on May 21,2021

National Tax Number: 0711509-1