بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کمیٹیاں | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

مسٹر مصطفٰے اے چنائے

(چیئرمین) نان انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مسٹر مصطفٰے اے چنائے  نے وارٹن  سکول آف فنانس، یونیورسٹی آف  پنسلوانیا، امریکہ سے بی ایس سی کیا  جن میں  انڈسٹریل منیجمنٹ اور مارکیٹنگ   اہم مضمون تھے۔ امریکہ سے واپسی پر انہوں نے انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ میں مارکیٹنگ منیجر کا عہدہ سنبھالا۔

وہ اس وقت انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ، پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف ٹریول سلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، گلوبل ای کامرس سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کریٹیو بنچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گلوبل ریزرویشن(پرائیویٹ) لمیٹڈ  کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے پہلے وہ بورڈ آف یونین بینک لمیٹڈ میں خدمات سر انجام دیتے رہے جب تک اسے سٹینڈرڈ چارٹر بینک نے حاصل نہ کر لیا۔

آپ  1986-1-1 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مسٹر ہارون رشید

نان انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مسٹر ہارون رشید  انسٹی ٹیوٹ  آف   چارٹرڈ  اکاؤنٹنٹس ( انگلینڈ اور ویلز) کے فیلو ممبر ، سرٹیفا ئیڈ انویسٹمنٹ  ایڈوائزر اور سیکیورٹیز کمیشن  آف ہانگ کانگ کے سیکورٹیز ڈیلر ہیں۔  اس وقت وہ آڈٹ کمیٹی  آف ایم سی بی  عارف حبیب سیونگ  اور انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور چیئر مین اور ہیریٹیج ڈیویلپمنٹس اور رشید پولٹری  کے حصہ دار ہیں۔

اس  سے پہلے وہ  کشمیر ایڈیبل آئلز لمیٹڈ ، اے این زیڈ سیکیورٹیز ایشیا لمیٹڈ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری  اتھارٹی  (پی پی آر اے)، پاکستان  ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، یونین بینک لمیٹڈ اور فائیڈیلٹی  انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر رہے۔ وہ  لاہور جنرل ہسپتال کے گورنر بھی رہے۔

آپ  1993-5-17 سے  پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں

مسٹر نوید کامران بلوچ

نان انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مسٹر بلوچ اس وقت سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین ہیں اور انہو ں نے لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

اس سے پہلے وہ وزیر اعلی ٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ، این آئی ایم کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ، سیکریٹری خزانہ حکومت سندھ، سیکرٹری  خوراک حکومت سندھ اور سیکرٹری اطلاعات حکومت ِ سندھ  رہے۔

آپ  2017-5-22 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں

مسٹر راڈرک میکڈانلڈ

انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

کارپوریٹ کنسلٹنگ ایل ایل سی میں مشیر ہیں۔ اس سے پہلے وہ گلوبل سیلز اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ فار(CORE)   مسٹر راڈرک کورجنرل کیبل کارپوریشن میں 12 سال تک ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ رہے۔  انہوں نے 1999 میں سنیئر وائس پریذیڈنٹ کی حیثیت سے جنرل کیبل میں ملازمت اختیار کی اور بلڈنگ  وائر بزنس میں جنرل منیجر رہے۔

1994 سے انہوں نے  ایلفلیکس کارپوریشن  میں پریذیڈنٹ  سمیت کئی کامن ویلتھ انڈسٹریز میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ۔انہوں نے فوجی اور حکومتی  ملازمت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ برطانوی  فوج میں رائل انجینئرز میں ایک افسر کی حیثیت سے 25 سال تک خدمات سرانجام دیں۔ جن میں شمالی جزیرہ  اور فاک لینڈ جزیرہ میں لڑائی میں اہم فوجی  کی حیثیت  سے شامل تھے۔ انہوں نے اپنی شاندار پیشہ ورانہ زندگی کا اختتام ایک بریگیڈئیر کی حیثیت سے کیا۔

مسٹر میکڈونلڈ نے رائل ملٹری کالج آف سائنس سے میکینکل انجینئرنگ  میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ بزنس سکول سے ایڈوانس منیجمنٹ پروگرام مکمل کیا وہ برطانیہ میں انسٹی ٹیوٹ آف میکینیکل انجینئرز کے فیلو ہیں اور برطانیہ اور یورپ میں رجسٹرڈ (چارٹرڈ) انجینئر ہیں۔  انہیں 1983 میں برطانیہ میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) بنایا گیا۔

آپ  2010-11-23  سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مس سعدیہ خان

انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

  یونیورسٹی (امریکہ ) اور  کیمرج یونیورسٹی (برطانیہ) (Yale)  مس سعدیہ خان نے انسیڈ (فرانس) سے ایم بی اے کیا اور  یل 

دونوں سے اکنامس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

مس خان کے پاس فنانس اور منیجمنٹ میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔  انہوں نے کئی  (Lehman Brothers)  معروف اداروں میں کام کیا ہے۔ آپ  نے لہمین برادرز

امریکہ کے ساتھ کارپوریٹ اینالسٹ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مشیر، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک (فلپائن) میں فنانشل اکانومسٹ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سٹیٹ بینک میں سٹریٹیجک منیجمنٹ  کی سربراہ کی حیثیت سے کام کیا۔

اس وقت وہ سیلر انٹر پرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سی ای او ، ڈیلٹا گروپ آف کمپنیز میں ڈائریکٹر، اینگرو فرٹیلائزرز، ایڈوٹکو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ،  کرانداز پاکستان، نیشنل ٹیسٹنگ سروس، پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ٹریڈ ایند انسیڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔

آپ  2013-1-18 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مسٹر ثاقب ایچ شیرازی

نان انڈیپینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مسٹر شیرازی نے ہارورڈ بزنس سکول سے ایم بی اے کیا وہ اس وقت اٹلس ہونڈا لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ اٹلس پاور لمیٹڈ، شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ پر ہیں۔

آپ  2008-5-8 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مسٹر کمال اے چنائے

(چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

وہ  وارٹن سکول یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ کے گریجویٹ ہیں۔ وہ عوامی جمہوریہ قبرص کے اعزازی قونصل جنرل ہیں۔ مسٹر کمال چنائے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کے گزشتہ صدر بھی رہے ہیں۔

وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے "سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر" ہیں ۔  انہوں نے آغا خان فاؤنڈیشن (پاکستان) کے چیئرمین اور پاکستان سنٹر آف فلانتھروپی ، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور اٹلس انشورنش میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔

اس وقت وہ جوبلی لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین ، اٹلس بیٹری  لمیٹڈ، این بی پی فُلرٹن ایسٹ مینیجمنٹ  لمیٹڈ، انٹرنیشنل سٹیل لمیٹڈ، انٹرنیشنل انڈیسٹریز لمیٹڈ، آئ سی آئی  پاکستان لمیٹڈ  کے ڈائریکٹر اور آرمی برن ہال انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنر کے ممبر ہیں۔ وہ تھرپاک  کے مشیر بھی ہیں، جو بین الاقوامی  کنسوریشم ہے اور تھرکول فیلڈ میں توانائی  کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

آپ  1992-5-31 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مسٹر فہد کے چنائے

ایگزیکٹو ڈائریکٹر

فہد کے چنائے نے انسیڈ (فرانس) سے ایم بی اے کیا اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکہ سے اکنامکس اور سیاسیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ اس وقت سیلز، مارکیٹنگ، میٹریل منیجمنٹ اور ایکسپورٹ میں کام کر رہے ہیں۔ مسٹر چنائے نے اس سے پہلے بینکنگ انڈسٹری  میں خدمات انجام دیں اور انہوں نے ٹی ڈی سکیورٹیز نیو یارک لون سنڈیکیشن اور کارپوریٹ بینکنگ سمیت ٹورنٹو میں کئی کمپنیوں میں ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے کام کیا۔

مسٹر چنائے اس وقت فوکس  ہیومنٹیرین اسسٹنس پاکستان اور عامر سلطان چنائے فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں۔

آپ 2017-5-5 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

مسٹر محمد اشفاق عالم

ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مسٹر اشفاق عالم نے فنانس اور اکاؤنٹس میں ماسٹر ڈگر ی حاصل کی اور ان کے پاس پاکستان سٹیل انڈیسٹریز اور پاکستان کیبلز لمیٹڈ سمیت پیداواری شعبے کا کافی تجربہ ہے جہاں وہ 20 سال سے زائد عرصے سے کمپنی کے معزز رکن ہیں۔ انہیں فنانس  اور شیئر منیجمنٹ کے میدان میں مہارت حاصل ہے اور انہوں نے کارپوریٹ قانون اور ٹیکس کے قانون میں کئی مہارتوں کو فروغ دینے کی ورکشاپ مکمل کی ہیں۔

آپ 2016-1-29 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں

آڈیٹ کمیٹی

انسانی وسائل کمیٹی

ہارون رشید (چیئرمین)

سعدیہ خان

رڈریک مکڈونلڈ

سید نسیم احمد (چیئرمین)

مصطفیٰ اے چناۓ

جناب ثاقب ایچ شیرازی

کمال اے چنائے



پاکستان کیبلز کارپوریٹ گورننس کے ضابطے میں موجود بہترین طریقوں پر سختی سے عمل کرنے کیلئے پر عزم  ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کارپوریٹ گورننس ضابطے کی تعمیل کے لئے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کیبلز لمیٹڈ کا رپوریٹ گورننس کے ڈھانچے کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اس میں بورڈ آڈٹ کمیٹی ، بورڈ انوسٹمنٹ کمیٹی  اور بورڈ ایچ آر اور معاوضہ کمیٹی شامل ہیں۔




CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2016 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

National Tax Number: 0711509-1